طالبہ کے اغوا اور فحش وڈیوز بنانے پر میاں بیوی کو پھانسی کی سزا

عدالت نے ماسٹر ان سائنس (ایم ایس سی) کی  طالبہ کے اغوا، ریپ اور پورن وڈیوز بنانے کے مشہور کیس میں ملوث میاں بیوی کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اورعمر قید کی سزائیں سنادیں،میاں بیوی نے طالبہ کو اغوا کرکے اس کے ساتھ جبری زیادتی کرتے ہوئے اس کی پورن وڈیو بنا کر وائرل کر دی تھی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہانگیر گوندل نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم قاسم جہانگیر کو جبری زیادتی، پورن وڈیوز بنانے کے جرم پر سزائے موت دی، اغوا کیس میں مجرم کو عمر قید جبکہ وڈیو اپ لوڈ کرنے پر3 سال قید اور مجموعی طور پر25 لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا۔عدالت نے مجرم کی بیوی کرن جہانگیر کو عمر قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

تھانہ سٹی نے 5 اگست 2019 کو مجرموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کیا تھا۔قاسم جہانگیر پر ایم ایس سی کی طالبہ سمیت 45 بچیوں کے ساتھ زیادتی اور ویڈیو بنانے کا کیس ہے۔ وہ اور اس کی اہلیہ نازیبا ویڈیوز آن لائن یا دیگر ذرائع سے فروخت کرتے رہے۔

تبصرے بند ہیں.