پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا اضافہ

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 110350 روپے ہوگئی ہے۔
10گرام سونے کی قیمت میں بھی 343 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد 10 گرام سونا 94 ہزار 607 روپےکا ہوگیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت میں 12 ڈالر اضافہ ہوا ہے اور فی اونس سونا 1784 ڈالر کا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.