سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس بنچ کی تشکیل کا فیصلہ سنا دیا

سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کیس بنچ کی تشکیل کا محفوظ فیصلہ سنا دیا،کیس کی سماعت کیلیے بنچ کی تشکیل کا معاملہ چیف جسٹس پاکستان کے سپرد کردیاگیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ نے 10 دسمبر کو محفوظ کیا گیا فیصلہ سنادیا،بنچ کے سربراہ جسٹس عمر عطابندیال نے محفوظ شدہ مختصر فیصلہ سنایا،فیصلہ پانچ ایک سے سنایاگیا ہے،چھ رکنی لارجر بنچ میں شامل جسٹس منظور نے فیصلے سے اختلاف کیا، جسٹس منظور احمد ملک اختلافی نوٹ لکھیں گے۔

سپریم کورٹ نے کہاکہ بنچ تشکیل دینے کا اختیار چیف جسٹس آف پاکستان کے پاس ہے ،چیف جسٹس چاہیں تو درخواستوں پر لارجر بنچ بنا سکتے ہیں ۔عدالت نے کہاکہ فیصلہ لکھنے والے جج سروس میں ہوں توبنچ میں شامل ہونا ضروری ہے،عام طور پرکیس کا فیصلہ دینے والا بنچ ہی نظرثانی درخواستیں سنتا ہے،نظرثانی بنچ میں فیصلہ تحریر کرنےو الا جج لازمی شامل ہوتا ہے۔

عدالت نے کہاکہ فیصلہ تحریر کرنے والا جج دستیاب نہ ہو تو حکمنامے سے متفق جج شامل ہوتاہے،سپریم کورٹ نے تمام درخواستیں نمٹا دیں اورلارجر بنچ کی تشکیل کیلیے معاملہ چیف جسٹس سپریم کورٹ کو بھجوادیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.