کراچی۔تیز رفتار کار الٹ گئی، 4 افراد جاں بحق

کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر تیز رفتار کار الٹ گئی جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ یونیورسٹی روڈ پر واقع این ای ڈی یونیورسٹی کے سامنے تیز رفتاری کے سبب پیش آیا  جس کے باعث چار افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق تیز رفتار کارایک موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے پیڈسٹرین برج کے پلر سے جا ٹکرائی اورتیز رفتاری کے سبب الٹ گئی جس کا انجن بھی باہر آگیا۔

لاشوں اور زخمی کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا، حادثے میں جاں بحق ایک زخمی کی شناخت 18 سالہ رمیز اختر ولد اختر سلیم صدیقی کے نام سے ہوئی جبکہ بقیہ لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.