حلیم عادل زخمی ہوتے تو ایمبولنس میں بیٹھ کر نہیں لیٹ کر جاتے، مرتضیٰ وہاب

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ اگر حلیم عادل شیخ زخمی ہوتے تو ایمبولنس میں بیٹھ کر نہیں لیٹ کر جاتے۔
انہوں نے کہا گلہ ہےکہ بار بار سندھ حکومت پر الزام لگایا جارہا ہے، ایک شخص ہماری قیادت کے خلاف مغلظات بکتا رہتا ہے،اسے تکلیف ہوئی تو سندھ حکومت نے طبی امداد فراہم کی۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ گورنر سندھ کو اس وقت سیف اللہ ابڑو کی فکر ہونی چاہیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.