سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا اضافہ

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 14 ڈالرز کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت 1798 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر سونے کی قیمت 400 روپے اضافے سے 1 لاکھ 10 ہزار750، دس گرام سونے کی قیمت 343 روپے اضافے سے 94 ہزار950 روپے رہی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 20 روپے اضافے سے 1400 روپے کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.