الیکشن ٹریبونل نے فیصل واوڈا کوسینیٹ الیکشن کیلیے اہل قراردیدیا

الیکشن ٹریبونل نے وفاقی وزیرفیصل واوڈاسینیٹ الیکشن کیلیے اہل قراردیدیا، فیصل واوڈا کیخلاف پیپلز پارٹی کے قادرخان مندوخیل کی اپیل خارج کردی گئی،الیکشن ٹریبونل نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقراررکھا۔

نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن ٹریبونل میں فیصل واوڈا کے کاغذات نامزدگی منظورکرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ،وفاقی وزیرکے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ فیصل واوَڈا نے حقائق نہیں چھپائے،انہوں نے امریکی شہریت چھوڑی دی تھی، کاغذات پراعتراضات خلاف قانون ہے، قادر خان مندوخیل کی اپیل مسترد کی جائے۔

الیکشن ٹربیونل نے فیصل واوڈا کوسینیٹ انتخابات کیلیے اہل قراردےدیا،الیکشن ٹریبونل نے فیصلے میں کہاہے کہ فیصل واوڈا کیخلاف اعتراض کرنے والے دہری شہریت پرمطمئن نہ کرسکے،فیصل واوڈا اب سینیٹ انتخابات میں حصہ لے سکتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.