پوجا بھٹ نے کراچی کےکھانوں کو ’ جنوبی ایشیا‘ کے بہترین کھانے قرار دیدیا

بالی وڈ اداکارہ اور فلم ساز پوجا بھٹ نے کراچی کے کھانوں کو جنوبی ایشیا کے بہترین کھانے قرار دیا۔
گزشتہ روز پوجا بھٹ نے ٹوئٹر پر ایک مداح کی ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کراچی کے کھانوں کو  جنوبی ایشیا کے بہترین کھانے قرار دیا۔
ٹوئٹر پر سمیر نامی صارف نے کراچی کے کھانوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ سچ ہے  بغیر مخالفت کیے کہا جاسکتا ہے کہ کراچی پاکستان کا فوڈ چیپمئن ہے۔
صارف کے ٹوئٹ پر فیصل رفیع نامی صارف نے جواب دیا کہ میں کہوں گا پاکستان کے بجائے پورے جنوبی ایشیا میں۔
اس پر بھارتی اداکارہ پوجا بھٹ نے بھی ٹوئٹ کی اور کہا کہ میں بھی یہی کہوں گی۔
خیال رہے کہ پوجا بھٹ متعدد مرتبہ پاکستان کا دورہ کرچکی ہیں اور اس دوران اداکارہ نے جنون بینڈ کے رکن اور گلوکار علی ظفر کے ساتھ ریمپ واک بھی کی۔

تبصرے بند ہیں.