وفاقی حکومت بلوچستان میں پی ڈی ایم کو سینیٹ کی 6 نشستیں دینے پر آمادہ

بلوچستان میں حکومت نے اپوزیشن کو مشترکہ امیدوار لانے کی پیشکش کر دی۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے بلوچستان میں اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو 6 نشستیں دینے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
حکومتی پیشکش پر پی ڈی ایم کا ہنگامی اجلاس آج کوئٹہ میں اخترمینگل کےگھرطلب کرلیا گیا ہے۔
حکومت کی طرف سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے مولانا عبدالغفور حیدری کو پیشکش کی تھی۔

تبصرے بند ہیں.