سید یوسف رضا گیلانی اٹلی میں منعقد ہونے والی ایک کانفرنس میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔فائل فوٹو
سید یوسف رضا گیلانی اٹلی میں منعقد ہونے والی ایک کانفرنس میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔فائل فوٹو

سینیٹ الیکشن‘حکومت ہار گئی، اسلام آباد سے اپوزیشن اتحاد کے یوسف رضا گیلانی کامیاب

اسلام آباد کی دو نشستوں میں سے ایک نشست پر سینیٹ انتخاب کا نتیجہ آگیا ہے۔
اسلام آباد کی جنرل نشست پر اپوزیشن اتحاد کے امیدوار سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کامیاب قرار پائے ہیں۔
سینیٹ کی دو نشستوں پر قومی اسمبلی میں الیکشن ہوا اورایک نشست خالی ہونے کے باعث ارکان کی مجموعی تعداد تین سو اکتالیس رہی جبکہ تین سو چالیس ووٹ کاسٹ کیے گئے۔
سینیٹ کی جنرل اور خواتین کی مخصوص نشست کے لیے حکومت اور اپوزیشن میں ون ٹو ون مقابلہ تھا اور کسی بھی امیدوار کو جیتنے کے لیے ایک سو اکہتر ارکان کے ووٹ درکار تھے۔
حکومتی اتحاد کو قومی اسمبلی میں181 ارکان کی حمایت حاصل تھی۔ حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کے157 ایم این ایز ہیں۔
قومی اسمبلی میں حکومت کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ کے7، مسلم لیگ ق اور بلوچستان عوامی پارٹی کے پانچ پانچ ارکان ہیں۔ جی ڈی اے کے تین اورعوامی مسلم لیگ کا ایک ایم این اے ہے۔ دو آزاد اور جے ڈبلیو پی کا ایک رکن بھی حکومت کے ساتھ ہیں۔
اپوزیشن اتحاد کے پاس 160 ایم این ایز ہیں۔ مسلم لیگ ن کے83 اور پیپلز پارٹی کے55 ارکان ہیں۔ متحدہ مجلس عمل کے15 اور بی این پی مینگل کے چار ایم این ایز ہیں۔ دو آزاد اور عوامی نیشنل پارٹی کے ایک رکن بھی اپوزیشن اتحاد کا حصہ ہیں۔
اسلام آباد سے سینیٹ کی جنرل نشستوں کے لیے نامزد 5 امیدوار دستبردار ہوگئے تھے۔
پاکستان ڈیموکریٹک کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی اور پاکستان تحریک انصاف کے حفیظ شیخ تھے، خواتین کی نشست پر فرزانہ کوثر اور فوزیہ ارشد مدمقابل ہیں۔