پی ٹی آئی کے 7 ارکان اسمبلی نے صدر الدین شاہ راشدی کو ووٹ دینا تھا تاہم انہیں صرف 15 ووٹ ہی مل سکے۔فائل فوٹو
پی ٹی آئی کے 7 ارکان اسمبلی نے صدر الدین شاہ راشدی کو ووٹ دینا تھا تاہم انہیں صرف 15 ووٹ ہی مل سکے۔فائل فوٹو

ہماری شکست کی ذمے دار پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم ہے۔ جی ڈی اے

سینیٹ انتخابات میں صدرالدین کی شکست پر جی ڈی اے نے معاملہ اتحادیوں کے سامنے اٹھانے پر غور کیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق جی ڈی اے ارکان کی رائے ہے کہ ہمارے ساتھ دھوکہ کیاگیاہے ،پی ٹی آئی کوجن پر شک تھا انہیں کہاگیا کہ صدرالدین شاہ کوووٹ دیں،جی ڈی اے ارکان نے کہاکہ ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی نے نشستیں ہماری وجہ سے جیتیں ۔

جی ڈی اے ارکان نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے ہمیں دو نشستوں کی آفر کی گئی تھی ہم نے وہ ٹھکرا کر ایک نشست پربھی اپوزیشن اتحاد کاساتھ دینے کافیصلہ کیالیکن وہ ہم پر بھاری پڑ گیا اور ہماری جنرل نشست پر شکست کی ذمے دار پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم ہے ،ہمارے جنرل نشست کے امیدوار کو اتحاد کے 6 ووٹ نہ پڑ سکے ،جی ڈی اے ارکان نے کہاکہ پارٹی قیادت تک معاملہ پہنچایا ہے خاموش نہیں رہیں گے ۔