یہ پگڑیاں اچھالنے کا نہیں بلکہ سنجیدہ سیاست کا وقت ہے۔فائل فوٹو
یہ پگڑیاں اچھالنے کا نہیں بلکہ سنجیدہ سیاست کا وقت ہے۔فائل فوٹو

وزیراعظم اعتماد کاووٹ حاصل نہ کر سکے تو حکومت ختم ہو جائے گی۔ شیخ رشید

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے تو حکومت ختم ہو جائے گی ۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ آج اجلاس میں تین اہم فیصلے ہوئے ہیں ،صادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ کیلئے پی ٹی آئی کاامیدوار نامزدکیاگیاہے ، وزیراعظم عمران خان آج شام ساڑھے 7 بجے قوم سے خطاب کریں گے ،کل پارلیمانی اتحادیوں کوبلایاگیاہے ان کے ساتھ تین بجے پارلیمانی میٹنگ ہے،انہوں نے کہاکہ پرسوں 12 بج کر15 منٹ پر وزیراعظم اعتماد کا ووٹ لیں گے ۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ اتحادیوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وزیراعظم کا ساتھ دیں گے ،وزیراعظم اگراعتمادکاووٹ حاصل نہ کر سکے تو حکومت ختم ہو جائے گی، ان کاکہناتھاکہ قانون کے مطابق اسمبلی سے اعتمادکا ووٹ لینے کے بعد 6 مہینے تک عدم اعتماد کی تحریک نہیں آ سکتی، اتحادی عمران خان کو اعتماد کا ووٹ دیں گے۔