.مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ن) سندھ کے صدر یاسر عدیل شیخ کا کہنا تھا کہ مہینے میں دو دو مرتبہ پٹرول کی قیمتیں بڑھانے والوں کو مزید حکومت میں رہنے کا وقت نہیں ملنا چاہئیے
.مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ن) سندھ کے صدر یاسر عدیل شیخ کا کہنا تھا کہ مہینے میں دو دو مرتبہ پٹرول کی قیمتیں بڑھانے والوں کو مزید حکومت میں رہنے کا وقت نہیں ملنا چاہئیے

مصدقہ خبریں آرہی ہیں کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم نے سامان باندھنا شروع کردیا ہے،یاسرعدیل شیخ

.مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ن) سندھ کے صدر یاسر عدیل شیخ نے سینیٹ میں پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کو سلیکٹڈ حکمرانوں کے لئے جمہوری قوتوں کا بھرپور جواب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹ میں کامیابی کسی جماعت کی کامیابی نہیں عوام کی کامیابی ہے جمہوریت کی کامیابی ہے. پی ڈی ایم پر تنقید کرنے والوں کو سینیٹ انتخابات میں بھرپور جواب دے دیا گیاہے کہ پاکستان کی تمام جمہوری قوتوں نے مل کر آٹا، چینی، پٹرول اور ادویات چوروں سے قوم کو نجات دلانی ہے.

مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ن) سندھ کے صدر یاسر عدیل شیخ کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کو مفاد پرستوں کا ٹولہ کہنے والوں کے لئے واضح پیغام ہے کہ ہم آئندہ بھی ساتھ چل کر عوام کے حقوق کا تحفظ کریں گے، آئین کی بالادستی کے لئے،جمہوریت کے لئے عوام کی بھلائی کے لئے ملک کی بھلائی کے لئے پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں آئندہ بھی ایک ساتھ رہیں گی.

آٹھ روپے یونٹ بجلی کا بل جلانے والوں نے بجلی کی قیمت اٹھائیس روپے فی یونٹ بڑھا کر بھی صبر نہیں کیا پٹرول کی قیمت میاں نواز شریف کی حکو مت میں 65 روپے فی لٹر تھی جو سلیکٹڈ حکمرانوں نے ہفتہ وار اضافے کے ساتھ125 روپے تک پہنچا دی ہے. مہینے میں دو دو مرتبہ پٹرول کی قیمتیں بڑھانے والوں کو مزید حکومت میں رہنے کا وقت نہیں ملنا چاہئیے.

یاسر عدیل شیخ کا کہنا تھا کہ جمہوریت کی کامیابیوں کا آغاز ہوچکا ہے ہم سب کو اسی اتحاد اور باہمی تعاون سے سلیکٹڈ حکمرانوں کو بھاگنے پر مجبور کرنا ہے. مصدقہ خبریں آرہی ہیں کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم نے سامان باندھنا شروع کردیا ہے.

مسلم اسٹودنٹس فیڈریشن (ن) سندھ کے صدر یاسر عدیل شیخ مسلم اسٹوڈنٹس فیدریشن(ن) کے مرکزی صدر رانا محمد ارشد کی خصوٰصی  ہدائت پر سینیٹ انتخابات میں پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار کی کامیابی کی خوشی میں پیپلز پارٹی ضلع کورنگی کے دفتر میں جشن منانے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے جس میں مٹھائی کی تقسیم کے بعد زبردست آتش بازی سے یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا جشن منایا گیا.

پیپلز پارٹی ضلع کورنگی کراچی کی طرف سے سینیٹ میں کامیابی پر جش کی تقریب میں پیپلز پارٹی، پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے علاوہ مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ن) کے صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی عہدے داروں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی جن میں عاقب خان تنولی، نوید بشیر،معاویہ یاسین، سید ابراہیم شاہ، نعمان بھٹی، صابر زمان، وسیم گجر، عظیم جاپانی، اسامہ تنولی، عبد الواحدخان، خرم خان، شاہد خان، حسین غوری، محسن شاہ، حمزہ علی اور پیپلز پارٹی یونین کونسل37 ضلع کورنگی کے کارکنوں اور ذمہ داران شامل تھے.