بیٹی کو کمرے میں بند کیا اور پھر تیز دھار آلے سے اس کا سر تن سے جدا کر دیا۔باپ۔فائل فوٹو
بیٹی کو کمرے میں بند کیا اور پھر تیز دھار آلے سے اس کا سر تن سے جدا کر دیا۔باپ۔فائل فوٹو

باپ اپنی بیٹی کا سر لے کر تھانے پہنچ گیا

بھارت میں ایک شخص کو اپنی بیٹی کا سر قلم کرنے کے الزام میں گرفتارکرلیا گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق بھارت کی شمالی ریاست اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے شہری سریش کمار کو پولیس نے اس وقت گرفتارکیا جب وہ اپنی بیٹی کا تشدد زدہ سر لیکر پولیس اسٹیشن پہنچا۔

بھارتی پولیس کے مطابق سریش کمار پولیس اسٹیشن کے باہر چلا رہا تھا کہ وہ اپنی 17 سالہ بیٹی کے ایک آدمی کے ساتھ تعلقات پر خوش نہیں تھا۔

سریش کمارکا کہنا تھا میں نے اپنی بیٹی کو گھر میں اکیلا پایا تو اسے کمرے میں بند کیا اور پھر تیز دھار آلے کی مدد سے اس کا سر تن سے جدا کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سریش کمارکو گرفتارکرکے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

خیال رہے کہ بھارت میں ہر سال سیکڑوں افراد فیملی کی خواہش کے خلاف شادی کرنے پر قتل کر دیے جاتے ہیں۔