اللہ میری بیٹی کے تمام شاندار خوابوں کو زندگی میں پورا فرمائے۔فائل فوٹو
اللہ میری بیٹی کے تمام شاندار خوابوں کو زندگی میں پورا فرمائے۔فائل فوٹو

فاسٹ باولر حسن علی کے گھر بیٹی کی پیدائش

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر حسن علی کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے ۔

قومی کرکٹ ٹیم کے باولر حسن علی نے یہ خوشخبر ی ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے سنائی ، اپنے پیغام میں ان کا کہناتھا کہ ” الحمدو للہ ، اللہ نے ہمیں بیٹی سے نوازا ہے ، ہماری فیملی میں آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں ، اللہ میری بیٹی کے تمام شاندار خوابوں کو زندگی میں پورا فرمائے ، آمین ، ہمیں اپنی دعاﺅں میں یاد رکھیئے گا۔

یاد رہے کہ قومی کرکٹ نے 20 اگست 2019 کو بھارتی دوشیزہ سمیعہ آرزو س ے شادی کی تھی ۔ قومی کرکٹر حسن علی سوشل میڈیا سائٹس پر کافی ایکٹو رہتے ہیں اوراکثر اوقات ٹک ٹاک پر بھی نظرآتے ہیں ۔