اجلاس میں سیکریٹری راجہ طارق، انفارمیشن سیکریٹری رجب علی اور گورننگ باڈی کے ممبران سلمان لودھی، وحید جیلانی، عاطف رضا، فیضان جلیس، ندیم احمد اور ریحان چشتی نے شرکت کی
اجلاس میں سیکریٹری راجہ طارق، انفارمیشن سیکریٹری رجب علی اور گورننگ باڈی کے ممبران سلمان لودھی، وحید جیلانی، عاطف رضا، فیضان جلیس، ندیم احمد اور ریحان چشتی نے شرکت کی

کرائم رپورٹرایسوسی ایشن آف پاکستان کی باڈی کااجلاس کراچی پریس کلب میں منعقد ہوا

کرائم رپورٹر ایسوسی ایشن آف پاکستان کی باڈی کا اجلاس کراچی پریس کلب میں سی آر اے کے صدر سمیر قریشی کی صدارت میں منعقد ہوا.

اجلاس میں سیکریٹری راجہ طارق، انفارمیشن سیکریٹری رجب علی اور گورننگ باڈی کے ممبران سلمان لودھی، وحید جیلانی، عاطف رضا، فیضان جلیس، ندیم احمد اور ریحان چشتی نے شرکت کی- اجلاس میں سی آر اے کے اہم امور (آئین) کی جنرل کونسل کے ذریعے منظوری کو سراہا گیا .

اجلاس میں سی آر اے کو آگے بڑھانے کے لیئے دوسرے اہم امور رجسٹریشن کے معاملات کو مزید تیز کرنے پر اتفاق ہوا، جلد رجسٹریشن کرائے جانے کے لیئے رجسٹریشن کمیٹی تشکیل دی گئی.

تین رکنی رجسٹریشن کمیٹی سیکرٹری راجہ طارق کی سربراہی میں کام کرے گی، کمیٹی کے دیگر ممبران میں نائب صدر ذیشان شاہ اور ممبر گورننگ باڈی ندیم احمد شامل ہیں رجسٹریشن کمیٹی جلد از جلد سی آر اے کی رجسٹریشن کا عمل ممکن بنائے گی-

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جن ممبران نے سی آر اے کے آفیشل  کارڈ بنانے کے حوالے سے کوائف فراہم کر دیئےہیں، انکے کارڈ جلد بنوا کر ان ممبران کو فراہم کیے جائیں- اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ سی آر اے کے ممبران کے مسائل کے حل کے لیئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی-اجلاس میں ممبران کی فلاح وبہبود کے حوالے سے تبادلہ خیال بھی ہوا-