شفیع محمڈن کو پھول پتی اسٹارز کے ہاتھوں صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا
شفیع محمڈن کو پھول پتی اسٹارز کے ہاتھوں صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا

آل کراچی دھنی بخش ونعمان رشید یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ پھول پتی اسٹار نے جیت لیا

پہلا آل کراچی دھنی بخش و نعمان رشید یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ ینگ پھول پتی فٹبال کلب کے زیر اہمتام ٹورنامنٹ کے سلسلے کا شاندار اور دلجسپ فائنل میچ جوکہ پھول پتی اسٹارز اور شفیع محمڈن کے مابین کھیلا گیا جو کہ پھول پتی اسٹارز نے صفر کے مقابلے میں ایک گول سے جیت لیا
کھیل کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا دوسرے ہاف کے ،55 ویں منٹ میں فاتح ٹیم کی جانب سے جنید نے گول اسکور کرکے اپنے کو برتری دالا دی۔ کھیل کے آخری وصل تک یہ برتری برقرار رہی۔
اس میچ کے مھمان خاص پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما عزیز رستم تھے جبکہ پرویز احمد دودا گول دینے والے کھلاڑی کو 60 ساٹھ ھزار روپیے بطور انعام دیے۔
اس موقع پر سابق یوسی چیرمین حبیب حسن۔ جمیل ہوت۔ اخلاق بلوچ۔ گلزار بلوچ۔شبیر احمد۔نثار اسرار۔ذاکر امام۔اعجاز کارا۔سیلم سماء۔ افصل بروہی۔ لالا اشرف HBL ۔محمود مودی۔عبدالوحید۔رضا خان۔موجود تھے۔