اس حوالے سے یونیورسٹی روڈ پر موجود دکانوں کے مالکان کا کہنا تھا کہ  مسلح شخص یونیورسٹی روڈ پر ایک ہفتے کے دوران 7 سے ذائد وارداتیں  کرچکا ہے
اس حوالے سے یونیورسٹی روڈ پر موجود دکانوں کے مالکان کا کہنا تھا کہ  مسلح شخص یونیورسٹی روڈ پر ایک ہفتے کے دوران 7 سے ذائد وارداتیں  کرچکا ہے

ڈاکوں کی دیدہ دلیری,ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل کرنےوالےدکاندارکودوبارہ لوٹ لیا

کراچی میں‌ مسلح ڈکیتوں کی دیدہ دلیری، ایک ہی دکان پر دوسری بار ڈکیتی پولیس طرز کی نمبر پلیٹ والی موٹرسائیکل پر ڈکیتیاں کرنے والا مسلح ڈاکوں سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہونے کے بعد دوبارہ اُسی دکان کو لوٹنے کے لیے پہنچ گیا۔یونیورسٹی روڈ موسمیات پر دیدہ دلیری سے لوٹ مار کرنے والے ملزمان نے ایک ہی دکان پر دوسری بار ڈکیتی کی۔

مسلح ڈاکوں  نے واردات کے دوران جوس کی دکان کے مالک کو دوبارہ آنے کی وجہ بھی بتائی۔ ڈاکوں  نے دکان دار کو کہا کہ ’تم نے کل میری سی سی ٹی وی  فوٹیج میڈیا کو دیں، اس لیے آج پھر تمہیں لوٹنے آیا ہوں۔

ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے باوجود بھی پولیس ملزم کو گرفتار نہ کرسکی جس کی وجہ سے ملزم نے آج پھر اُسی دکان میں آکر لوٹ مارکی۔دوسری بار ڈکیتی پڑنے پر دکان کا مالک میڈیا کو فوٹیج دینے سے کتراتا رہا۔