
الیکشن کمیشن کا لاپتہ پریذائیڈنگ افسران کے معاملہ پرانکوائری کا اعلان
الیکشن کمیشن پا کستان نے این اے 75 ڈسکہ ضمنی انتخابات میں لاپتہ ہونے والے پریذائیڈنگ افسران کے معاملے پر فیکٹ فائڈنگ انکوائری کا اعلان کردیا۔
الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ فیکٹ فائنڈنگ انکوائری میں پتا لگوایا جائے گا کہ لاپتہ پریذائیڈنگ افسران صبح تک کہا ں رہے ،انکوائری افسر 15مئی تک رپورٹ الیکشن کمیشن کو پیش کرے گا۔