آصف علی ، دانش عزیز، محمد حسنین اور شاداب کو ٹیم سے باہرکردیا گیاہے۔فائل فوٹو
آصف علی ، دانش عزیز، محمد حسنین اور شاداب کو ٹیم سے باہرکردیا گیاہے۔فائل فوٹو

تیسرا ون ڈے۔پاکستان کی بیٹنگ جاری۔ فخر زمان کی شاندار سینچری

جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف تیسرے اور فیصلہ کن معرکے میں ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے اس وقت پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے، امام الحق اور فخر زمان کی اوپننگ جوڑی پروٹیز کے خلاف میدان میں اتری، دونوں نے پراعتماد انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 112 رنزکی شراکت قائم کی۔ امام الحق 57 رنز بنانے کے بعد کیشیو مہاراج کی شکار بنے۔ فخر زمان نے مسلسل دوسری سینچری مکمل کرلی،انہوں نے 99 گیندوں پر سینچری مکمل کی۔ فخر زمان 101اسکور بناکر آوَٹ ہوئے۔

پاکستان نے5وکٹوں کے نقصان پر250رنز بنا لیے،کپتان بابر اعظم 60 رنز بنا کرکھیل رہے ہیں،سرفراز احمد 13رنز بنا کرآئوٹ ہوئے،رضوان احمد دو اور فہیم اشرف صرف ایک رن بنا سکے۔

تفصٰیلات کے مطابق قومی ٹیم میں جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے اورآخری ون ڈے میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ آصف علی ، دانش عزیز، محمد حسنین اور شاداب کو ٹیم سے باہرکردیا گیاہے جبکہ ان کی جگہ حسن علی، سرفرازاحمد ، محمد نوازاورعثمان قادرکو شامل کیا گیاہے ۔

پاکستان کے اسکواڈ میں امام الحق، فخر زمان، بابراعظم ، محمد رضوان، سرفراز احمد، محمد نواز، فہیم اشرف، حسن علی ،شاہین شاہ آفریدی، عثمان قادراور حارث روف شامل ہیں۔

جنوبی افریقہ کے پلئینگ الیون میں جانے من میلان، ایڈن مرکرام، جان سموٹس، ٹیمبا بوماوا، کیل ویرائن، ہنرچ کلاسن، اینڈائل پھیلوک وایو، کیشو مہاراج، بیورن ہینڈرکس، ڈرائن،لوتھو سمپالا شامل ہیں۔