مسلم لیگ ن کے علاوہ میری سیاست ہی نہیں۔فائل فوٹو
مسلم لیگ ن کے علاوہ میری سیاست ہی نہیں۔فائل فوٹو

حلقہ 249 ضمنی انتخاب۔ اے این پی کاامیدوار مفتاح اسماعیل کے حق میں دستبردار

کراچی کے حلقہ 249 ضمنی انتخاب میں اے این پی کاامیدوار مفتاح اسماعیل کے حق میں دستبردار ہو گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق اے این پی کے رہنما یونس بونیری کاکہناہے کہ اپنے امیدوارکومسلم لیگ ن کی حمایت میں دستبردارکرتے ہیں،ابھی پی ایم ڈی کااے این پی حصہ نہیں،امید ہے رابطے بحال ہونگے اور اشتراک ہوگا،مفتاح اسماعیل اب ن لیگ اور اے این پی کے مشترکہ امیدوار ہیں۔

لیگی امیدوار مفتاح اسماعیل کاکہناہے کہ مجھے امید ہے کہ ن لیگ حلقہ میں جیتے گی،پی ٹی آئی کے لوگوں نے ہمیشہ جھوٹ بولا،اسد عمر کو میرے حوالے سے بیان دینے سے پہلے سوچنا چاہیے،ان کاکہناتھا کہ میں مسلم لیگ ن کے شیرکے نشان پرالیکشن لڑرہا ہوں۔