حفیظ شیخ نے یوسف رضاگیلانی کی کامیابی کو چیلنج نہیں کیا۔فائل فوٹو
حفیظ شیخ نے یوسف رضاگیلانی کی کامیابی کو چیلنج نہیں کیا۔فائل فوٹو

میں خط لکھ دیتا تو مجھ پرآرٹیکل چھ لگ جاتا۔یوسف رضاگیلانی

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر اور سابق وزیر اعظم سیدیوسف رضاگیلانی نے براڈ شیٹ معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوئس کیس اوپن اور شٹ کیس ہے اس وقت اگر میں خط لکھ دیتا تو مجھ پر آرٹیکل چھ لگ جاتا۔

نجی ٹی وی کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہناتھا کہ مسلم لیگ(ن) استعفوں کا ملبہ پاکستان پیپلز پارٹی پر گرانا چاہتی ہے جب کہ خود ان کی استعفے دینے کی نیت نہیں۔ ن لیگ صرف پیپلز پارٹی کو قصور وار ٹھہرانا چاہتی ہے، تمام معاملات کا جائزہ سی ای سی اجلاس میں لیں گے، اگر ہم استعفے دے بھی دیں تو ن لیگ نہیں دے گی۔