وزیراعظم کو اسی ہفتے یا اگلے ہفتے کے شروع میں رپورٹ پیش کردیں گے۔فائل فوٹو
وزیراعظم کو اسی ہفتے یا اگلے ہفتے کے شروع میں رپورٹ پیش کردیں گے۔فائل فوٹو

جہانگیر ترین کی شوگر ملز اور دیگراداروں کے تین اکاؤنٹس منجمد

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)  نے جہانگیر ترین کی شوگر ملز اور دیگراداروں کے تین اکاؤنٹس منجمد کردیے۔ جبکہ جے ڈی ڈبلیو کے تین عہدیداروں کے نام بھی بلیک لسٹ پر ڈال دیے گئے، تینوں عہدیدار بیرون ملک سفر نہیں کرسکیں گے۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق جے ڈی ڈبلیو، ترین فارم سسٹم اور ترین ڈیری فارم کے 3 اکاؤنٹس منجمد کرکے فارنزک آڈٹ کروایا جارہا ہے۔

مبینہ سٹہ بازی میں ملوث جے ڈی ڈبلیو کے دو ملازمین کے اکاؤنٹ بھی فارنزک آڈٹ کے لیے منجمد کردیے گئے ہیں۔دونوں ملازمین مبینہ سٹہ باز خرم شہزاد کے ساتھ چینی کی قیمت پر سٹہ میں ملوث تھے۔

اس سے پہلے آج رقوم کی غیر قانونی منتقلی کیس میں جہانگیر ترین اوران کے بیٹے علی ترین کی عبوری ضمانتوں میں 10 اپریل تک توسیع کردی گئی ہے۔