معاہدے پر عملدرآمد کے لیے حکومتی کمیٹی دیگر جماعتوں سے بھی بات کرے گی، ذرائع
معاہدے پر عملدرآمد کے لیے حکومتی کمیٹی دیگر جماعتوں سے بھی بات کرے گی، ذرائع

تحریک لبیک کے مطالبات عید سے پہلے پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے تحریک لبیک کے مطالبات پر مشتمل قرارداد عید سے پہلے پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق تحریک لبیک سے معاہدے کے حوالے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر داخلہ شیخ رشید اور وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری شریک ہوئے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں تحریک لبیک کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر عملدرآمد کی حکمت عملی پر غور کیا گیا، اور فرانس کے سفیر کی ملک بدری کے لیے قرارداد پارلیمنٹ سے منظور کروانے کی تجویز پربات کی گئی، اور فیصلہ کیا گیا کہ تحریک لبیک کے مطالبات پر مشتمل قرارداد عید سے پہلے پارلیمنٹ میں پیش کی جائے گی، اور معاہدے پر عملدرآمد کے لیے کمیٹی دیگر جماعتوں سے بھی بات کرے گی۔
واضح رہے کہ 17 فروری کو تحریک لبیک نے اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کر رکھا تھا لیکن 10 فروری کو وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی سربراہی میں حکومتی کمیٹی نے انھیں یقین دہانی کرائی گئی کہ حکومت 20 اپریل تک حکومت فرانسیسی سفیر کو گستاخانہ خاکے شائع کرنے پراحتجاجا ً پاکستان سے ملک بدر کرنے کے حوالے سے اقدامات کرے گی اور اس معاملے پر پارلیمنٹ سے بھی منظوری لے گی۔ حکومت نے تحریک لبیک کے ساتھ طے شدہ معاہدہ کے مسودے کو قرار داد کی شکل دینے کیلیے خصوصی کمیٹی بھی قائم کی تھی۔