قیمتوں میں اضافے کے بعد سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 9.763 ڈالر فی یونٹ ہوگئی
قیمتوں میں اضافے کے بعد سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 9.763 ڈالر فی یونٹ ہوگئی

اوگرا نےایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے رواں ماہ کے لیے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔
اوگرا نے سوئی ناردرن سسٹم کے لیے ایل این جی کی فی یونٹ قیمت میں 17 سینٹ اضافہ کردیا ہے۔ جس کے بعد سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 9.763 ڈالر فی یونٹ ہوگئی ہے۔ جو کہ مارچ میں 9.59 ڈالر فی یونٹ تھی۔
سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت 9.477 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔ گزشتہ ماہ یہ قیمت 9.31 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔