انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 153.18روپے ہوگئی
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 153.18روپے ہوگئی

ڈالر کی قدر میں مزید 15پیسے کی کمی

کراچی: زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں بدھ کو بھی روپے کی نسبت ڈالر کی قدر کو تنزلی کا سامنا رہا۔
اس سے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتار چڑھاؤ کے بعد مزید 15پیسے کی کمی سے 153.18روپے پر بند ہوئی۔
اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 20پیسے کی کمی سے 153.50روپے پر بند ہوئی۔