قومی ٹیم کی جانب سے فخرزمان نے 60 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی
قومی ٹیم کی جانب سے فخرزمان نے 60 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی

پاکستان نے تیسرے ون ڈے میں جنوبی افریقہ کوہراکرسیریز اپنے نام کرلی

سنچورین: پاکستان نے تیسرے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقا کو 28 رنز سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔
جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے فخرزمان کی سنچری اور بابراعطم کی 94 رنز کی اننگز کی بدولت مقررہ اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 320 رنز بنائے جس کے جواب میں میزبان ٹیم 292 رنز ہی بناسکی۔
کپتان بابراعظم کو ذمہ دارانہ اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ سے نوازا گیا جب کہ اوپننگ بلے باز فخرزمان کو مسلسل دو سنچریاں بنانے پر مین آف دی سیریز سے نوازا گیا۔
جنوبی افریقا کی جانب سے ایڈم مارکرم اور جانے من ملان نے اننگز کا آغاز کیا لیکن ماکرم 18 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے جس کے بعد جے جے سمٹ بیٹنگ کے لیے آئے لیکن وہ بھی 17 رنز پر آؤٹ ہوگئے جب کہ کپتان ڈمبا باووما 20 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، ہینری کلیسن کی اننگز صرف 4 رنز تک محدود رہی۔
ملان نے کیلی ویرینا کے ساتھ ملکر اسکور بورڈ کو آگے بڑھایا تاہم ملان 70 رنز پر ہمت ہار گئے جس کے بعد ویرینا نے پلہلکوایا کے ساتھ ملکر 108 رنز کی اہم شراکت قائم کی۔ اس دوران دونوں بلے بازوں نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ حارث رؤف نے 44ویں اوور میں ویرینا کو 60 رنز پر آؤٹ کرکے اس شراکت کا خاتمہ کیا۔
پلہکوایا کی ہمت بھی 54 رنز پر جواب دے گئی جس کے بعد جنوبی افریقا کے لیے میچ بچانا تقریبا مشکل ہوگیا ہے۔ قومی ٹیم کی جانب سے محمد نواز 3، حارث رؤف اور شاہین آفریدی 2،2 اور حسن علی ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
اس سے قبل جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ قومی ٹیم کی جانب سے امام الحق اور فخر زمان کی اوپننگ جوڑی میدان میں اتری، دونوں نے پراعتماد انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 112 رنز کی شراکت قائم کی۔ امام الحق 57 رنز بنانے کے بعد کیشیو مہاراج کی شکار بنے۔
فخرزمان نے اپنی فارم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بابراعظم کے ساتھ بھی اہم شراکت قائم کی اور کیریئر کی ایک اور سنچری بناڈالی جس میں 3 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے جب کہ بابراعظم نے 94 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تاہم وہ اننگز کی آخری گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے اور اپنی سنچری مکمل نہ کرسکے۔
قومی ٹیم کی جانب سے دیگر بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھاسکے۔ محمد رضوان، 2، سرفراز احمد 13، فہیم اشرف ایک، محمد نواز 4 رنز کے مہمان ثابت ہوئے تاہم حسن علی نے 49ویں اوور میں اسپنر جے جے سمٹس کو 4 چھکے رسید کیے وہ 11 گیندوں پر 32 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے کیشو مہاراج نے 3، ایڈن مارکرم نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔