دونوں میں ٹک ٹاک پرایک لائیک سے محبت کا آغاز ہوا۔فائل فوٹو
دونوں میں ٹک ٹاک پرایک لائیک سے محبت کا آغاز ہوا۔فائل فوٹو

40 سالہ امریکی خاتون ٹک ٹاکرکی محبت میں پاکستان پہنچ گئیں

40 سالہ امریکی خاتون پاکستانی ٹک ٹاکرکی محبت میں پاکستان پہنچ گئیں۔ دونوں میں ٹک ٹاک پرایک لائیک سے محبت کا آغاز ہوا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ڈینئیلی نامی خاتون راولپینڈی کے رہائشی 27 سالہ افشان راج سے شادی کے لیے واشنگٹن سے پاکستان پہنچ گئی۔  ڈینئیلی  نے اسلام قبول کرکے اپنا نیا نام حفظہ افشان رکھا ہے۔

ٹک ٹاک پر پروان چڑھنے والی اس محبت کے بارے میں ٹک ٹاکر افشان کا کہنا ہےکہ چند ماہ قبل ڈینئیلی  نے میری ایک ویڈیو پرلائیک اور تبصرہ کیا اوراس ایک لائیک سے ہی ہماری محبت کا آغاز ہوا۔ اس کا کہنا ہے کہ ڈینئیلی میری محبت میں اپنا سب کچھ چھوڑکر پاکستان چلی آئی۔

ڈینئیلی اور میری عمر میں کافی فرق ہے لیکن میں اس بات کو اپنی خوش قسمتی سمجھتا ہوں کہ میری وجہ سے کسی غیر مسلم نے اسلام قبول کیا۔ مذہب کی تبدیلی ڈینئیلی پر کوئی دبائو نہیں تھا۔ انہوں نے خود ہی مذہب پر تحقیق کی۔

دوسری جانب ڈینئیلی کا کہنا ہے کہ مجھے مشرقی ثقافت ، لباس اور مساجد بہت زیادہ پسند ہیں۔  پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے، یہاں کے لوگ بہت سادہ اور مہمان نواز ہیں۔

مجھے سب سے زیادہ جس چیز نے متاثر کیا وہ یہ ہے کہ مشرقی مرد اپنے گھر والوں، بیوی بچوں کا بہت خیال رکھتے ہیں جس کا ہم امریکا میں تصور بھی نہیں کر سکتے۔ ان سب باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے میں نے افشان سے شادی  کا فیصلہ کیا اور میں اپنے اس فیصلے پر بہت خوش ہوں۔