مظفرگڑھ: پیرنی نے جن نکالنےکے نام پربچی کو دیوار پہ پٹخ کر قتل کردیا

مظفرگڑھ میں جعلی پیرنیوں نے جن نکالنے کے نام پر کم سِن بچی کو دیوار پہ پٹخ کر قتل کردیا۔
پولیس کےمطابق مظفرگڑھ کے علاقے شاہ جمال میں والدہ اور دادی طبیعت خراب ہونے پر بچی کو دم کرانے پیرنیوں کے پاس لےکر گئی تھیں۔
والدہ نےبتایاکہ ایک پیرنی نے جن نکالنےکا کہہ کرا س کی 3 سالہ بیٹی کو زور سے دیوار پر دے مارا، جس سے وہ وہیں دم توڑگئی۔
پیرنی نے بیٹی کی لاش بھی منہ دیکھے بغیر دفن کرنے کی شرط پرحوالے کی۔
پولیس نےدونوں پیرنیوں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
پولیس کاکہناہےکہ بچی کی تدفین کے بعد کارروائی کے لیے درخواست دی گئی تھی، اب بچی کی قبرکشائی کے لیے عدالت کو درخواست دی جائےگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.