مولانا فضل الرحمن کو جے یو آئی پاکستان کا نام استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست خارج

الیکشن کمیشن نے مولانا فضل الرحمن کو جمیعت علمائے اسلام پاکستان کا نام استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست خارج کردی۔

الیکشن کمیشن کے دو رکنی بینچ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔جے یو آئی سے نکالے جانے والے مولانا شجاع الملک نے مولانا فضل الرحمن کو جمیعت علمائے اسلام کا نام استعمال سے روکنے کی درخواست کی تھی۔

سماعت کے بعد الیکشن کمیشن نے 18 مارچ کو دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.