تھانہ نواں کوٹ پر حملہ۔ کالعدم ٹی ایل پی کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج

تھانہ نواں کوٹ پر حملے کے معاملے پر پولیس نے کالعدم تنظیم کے کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ، مقدمہ انسداد دہشتگردی سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق مقدمہ اے ایس آئی اقبال کی مدعیت میں درج کیا گیا ، ایف آئی آر میں کہا گیا کہ ڈھائی سے تین سو کارکن ڈنڈے اٹھائے تھانے میں داخل ہوئے، ڈی ایس پی نے مشتعل کارکنوں کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن کارکنوں نے بات سننے کی بجائے تشدد کیا۔

ایف آئی آر کے مطابق حملہ آور تشدد کے بعد ڈی ایس پی کو ملازمین سمیت اغواکرکے لے گئے ، کارکنوں نے تھانے کے گیٹ کو توڑکرآگ لگا کر نقصان پہنچایا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.