شہباز گِل کو انڈہ مارنے والی خاتون کو عدالت سے نکال دیا گیا

لاہور ہائی کورٹ کے سیکیورٹی اسٹاف نے ایک نون لیگی خاتون کارکن کو احاطہ عدالت سے باہر نکال دیا۔

جس خاتون کو احاطہ عدالت سے باہر نکالا گیا ان پر کچھ عرصہ قبل وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل پر انڈہ پھینکنے کا الزام ہے۔

سیکیورٹی اسٹاف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ امن و امان کی صورتِ حال کے پیشِ نظر خاتون کو عدالت سے باہر نکالا ہے۔خاتون نے میڈیا کے سامنے مؤقف کا اظہارکیا کہ اپنی پارٹی قیادت سے ملنے کے لیے عدالت آئی ہوں۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل لاہور ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر شہبازگل پرراہداری سے عدالت کی طرف جا تے ہوئے انڈے اور سیاہی پھینکی گئی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.