’ارتھ آور زلزلہ روکنے کی تحریک‘، صوبائی وزیر نے ماہرین کوحیران کردیا

“ارتھ آوور” کی نئی تعریف سن کر ماہرین بھی حیران رہ گئے، پنجاب کے صوبائی وزیر برائے کالونیز اینڈ کلچر خیال احمد کاسترو نے “ارتھ آوور” کی نئی تعریف سنا دی۔
خیال احمد کاسترو نے “ارتھ ڈے” کی تقریب میں شرکت کے موقع پر “ارتھ آوو” کی نئی تعریف متعارف کروا دی۔
صوبائی وزیر نے “ارتھ آوور” کو زلزنے روکنے کی تحریک قرار دےد یا۔ فیصل آباد میں پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے زیر اہتمام ڈی گراؤنڈ میں “ارتھ ڈے” کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی تھی جس کے دوران اسکولوں کے بچوں نے پودے لگائے۔
صوبائی وزیر خیال کاسترو نے تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران صوبائی وزیر سے سوال کیا گیا کہ “ارتھ آوور کیا ہے ؟‘‘ جس پر صوبائی وزیر نے بڑا دلچسپ جواب دیا ۔
ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں جو ‘‘ارتھ’’ آ تا ہے ، اسے روکنے کیلئے ارتھ آوور منایا جاتا ہے تاکہ زلزلے نہ آئیں ۔ صوبائی وزیر کے جواب پر ان کے ساتھ موجود سرکاری افسر بھی زیر لب مسکراتے رہے۔
وزیر موصوف نے “ارتھ آوور” کو زلزلے روکنے کی تحریک قرار دے دیا۔
خیال رہے کہ ہر سال 22 اپریل کو ارتھ ڈے منایا جاتا ہے جس کا مقصد کرہ ارض سے اپنی محبت کا اظہار کرنا، اسے صاف اور ماحول کے تحفظ کا عزم کرنا ہے۔
اسی مناسبت سے ہر سال مارچ کو آخر ی ہفتے میں ارتھ آور بھی منایا جاتا ہے، عموماً یہ رات 8:30 سے 9:30 تک ہوتا ہے اور اس دوران غیر ضروری بتیاں اور برقی آلات وغیرہ بند کردیا جاتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.