سابق کپتان اظہرعلی کی اے سے بی کٹیگیری میں تنزلی۔ سابق کپتان سرفراز احمد بی سے سی کٹیگیری میں آگئے۔ فائل فوٹو
سابق کپتان اظہرعلی کی اے سے بی کٹیگیری میں تنزلی۔ سابق کپتان سرفراز احمد بی سے سی کٹیگیری میں آگئے۔ فائل فوٹو

قومی کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں اکھاڑ پچھاڑ کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹرز کے لیے نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ بچھاڑ کا فیصلہ کیا ہے۔
قومی کرکٹرز کے حالیہ سینٹرل کنٹریکٹ کی مدت 30 جون کو ختم ہو رہی ہے اور کھلاڑیوں کو نئے سینٹرل کنٹریکٹ یکم جولائی سے ملیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کنٹریکٹس کے لیے ہیڈ کوچ مصباح الحق، چیف سلیکٹر محمد وسیم، ڈائریکٹر انٹرنیشنل ذاکر خان اور چیف ایگزیکٹو وسیم خان مشاورت کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ کو دورہ زمبابوے کے بعد حتمی شکل دیے جانے کا امکان ہے، نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کی ترقی اور تنزلی کے ساتھ نئے کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق فاسٹ بولر حسن علی، آل راؤنڈر فہیم اشرف اور عثمان قادر کو کنٹریکٹ ملیں گے جبکہ عثمان شنواری اور افتخار احمد کو کنٹریکٹ ملنے کی امید نہیں ہے۔
فاسٹ بولر حارث رؤف اور محمد حسنین کو سی کیٹگری جبکہ فخر زمان کو بی کیٹگری میں ترقی مل سکتی ہے لیکن اسد شفیق، شان مسعود اور حارث سہیل کی تنزلی کا امکان ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ محمد حفیظ کو ایک بار پھر کنٹریکٹ پیش کیا جائے گا، انہوں نے فروری میں سی کیٹگری لینے سے انکار کیا تھا، اس وقت محمد رضوان کو اے کیٹگری میں ترقی دی گئی تھی جبکہ فواد عالم کو سی کٹگری میں شامل کیا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اظہر علی ایک فارمیٹ کھیلتے ہیں اس لیے انہیں اے سے بی میں لانے کی تجویز پر غور ہو گا جبکہ فواد عالم کی سی سے بی کیٹگری میں ترقی ہو گی۔ اس کے علاوہ محمد نواز، عمران بٹ اور زاہد محمود کے نام بھی زیر غور ہوں گے۔