کمپنی کی سب سے کم قیمت کی بولی مںظوری، جیمنائی گروپ کمپنی چینی کراچی پورٹ پہنچا کر دے گی
کمپنی کی سب سے کم قیمت کی بولی مںظوری، جیمنائی گروپ کمپنی چینی کراچی پورٹ پہنچا کر دے گی

ترک کمپنی کی69 روپے کلو پر50 ہزار ٹن چینی دینے کی پیشکش منظور

اسلام آباد: ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) نے ترک کمپنی جیمنائی گروپ کو 69 روپے فی کلو گرام کے حساب سے 50 ہزار میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دے دی۔
ٹی سی پی کے مطابق ترکش کمپنی 50 ہزار میٹرک ٹن چینی کی سپلائی کے لیے 447 ڈالر فی میٹرک ٹن کی سب سے کم بولی دے کر کامیاب قرار پائی ہے، مذکورہ کمپنی نے اس نرخ پر فراہم کی جانے والی چینی کی مقدار بھی بڑھا دی ہے جسے ٹی سی پی نے منظور کرلیا۔
ترکش کمپنی جیمنائی گروپ 69 روپے فی کلو کے حساب سے پاکستان کو کراچی پورٹ پر چینی فراہم کرے گی۔ کمپنی کو بڈ کی رقم کا پانچ فیصد بطورِ پرفارمنس گارنٹی جمع کروانا پوگا۔
پاکستان کو چینی کی سپلائی کے لیے ٹی سی پی سمیت حکومتی ٹیم کے ساتھ پاکستان میں جیمنائی گروپ کے نمائندہ وحید شاہ اور محمد عباس نے مذاکرات کیے۔ ان کا کہنا ہے کہ ترکش کمپنی پاکستان کو 69 روپے فی کلو کے حساب سے چینی کراچی پورٹ پہنچا کردے گی۔
وحید شاہ نے مزید کہا کہ ترکش کمپنی پاکستان کو قیمتوں اور قلت پر قابو پانے کے لیے جتنی چینی درکار ہوگی فراہم کرے گی۔ دوسرے نمائندے محمد عباس کا کہنا ہے کہ پاکستان کو رعایتی قیمت پر چینی فراہم کی جائے گی۔