عورت کورونا سے صحتیاب ہوگئیں جس کے بعد وہ خود کو گھرآگئیں۔فائل فوٹو
عورت کورونا سے صحتیاب ہوگئیں جس کے بعد وہ خود کو گھرآگئیں۔فائل فوٹو

 بھارت میں ایک دن میں تین لاکھ 92ہزارکورونا کیسز سامنے آگئے

بھارت میں ایک دن میں تین لاکھ 92ہزار کے ریکارڈ کورونا کیسز سامنے آگئے، جبکہ تین ہزار689افراد جاں بحق ہو گئے ۔

گزشتہ روز احمد آباد کے ایک خیراتی ہسپتال کے  کورونا وارڈ میں آتشزدگی سے دو نرسوں سمیت 18 مریض جان کی بازی ہارگئے۔ہنگامی حالات کے پیش نظر50 مریضوں کو دیگر ہسپتالوں میں منتقل کرنا پڑا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات میں ایک ٹرسٹ کے زیرانتظام  چلنے والے ہسپتال کے کورونا وارڈ میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی،آگ تیزی سے آئی سی یو تک پہنچ گئی جس سے دو نرسوں سمیت 18 مریض ہلاک ہوگئے۔ہسپتال میں لگی آگ کو بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کی 12 گاڑیاں جب کہ کورونا وارڈ اور آئی سی یو سے مریضوں کو دوسرے اسپتالوں میں منتقلی کے لیے 40 ایمبولینسیں بھی بھیجی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت میں رواں برس ہسپتالوں میں آتشزدگی کے تین بڑے واقعات رونما ہوچکے ہیں جن میں مجموعی طورپر50 مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔