مقتولہ ریٹائرڈ خاتون پروفیسر نسرین نگہت  اپنے بیٹے حسان کی شادی کے سلسلے میں خریداری میں مصروف تھی کہ دوران ڈکیتی ملزم نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا
مقتولہ ریٹائرڈ خاتون پروفیسر نسرین نگہت  اپنے بیٹے حسان کی شادی کے سلسلے میں خریداری میں مصروف تھی کہ دوران ڈکیتی ملزم نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا

ریٹائرڈخاتون پروفیسر کا قاتل گرفتار

ڈسٹرکٹ سینٹرل تھانہ شریف آباد پولیس نے  کاروائی کرتے ہوئے ریٹائرڈ خاتون پروفیسر نسرین نگہت قتل کیس کا معمہ حل کردیا۔ شریف آباد پولیس نے 21 اپریل 2021کوخاتون پروفیسر نسرین نگہت زوجہ محمد عرفان کے قاتل کو گرفتار کر لیا تھا ۔

گرفتار ملزم کی شناخت شاہدالرحمان ولد سیف الرحمان کے نام سے ہوئی ہے۔خاتون پروفیسر نسرین اور انکے شوہر کو شریف آباد ڈسٹرکٹ سینٹرل کے علاقے میں دوران ڈکیتی گولیاں مار کر قتل و زخمی کیا گیا تھا۔

خاتون پروفیسر نسرین نگہت  اپنے بیٹے حسان کی شادی کے سلسلے میں خریداری میں مصروف تھی کہ دوران ڈکیتی ملزم نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا جبکہ مقتولہ پروفیسرنسرین کے خاوند پیٹ میں گولی لگنے سے زخمی ہوگئے تھے۔

اس حوالے سے ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ملک مرتضی نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دی تھی جسکی سربراہی ایس پی لیاقت آباد ڈویژن، ایس ڈی پی او لیاقت آباد کر رہے تھے جبکہ  انسپکٹر حاجی ثناءاللہ اور ایس ایچ او شریف آباد سید کامران حیدر بھی  ٹیم میں شامل تھے. جنکی انتھک محنت اور تکنیکی بنیادوں پر تفتیش سے ملزم کی گرفتاری عمل میں آئی ۔