حکومت نے چینی کا ایکس مل ریٹ 80روپے کلو مقرر کر رکھا ہے، جہانگیر ترین کی شوگر ملز سے چینی 90 روپے کلو خریدی گئی ہے
حکومت نے چینی کا ایکس مل ریٹ 80روپے کلو مقرر کر رکھا ہے، جہانگیر ترین کی شوگر ملز سے چینی 90 روپے کلو خریدی گئی ہے

یوٹیلٹی اسٹورز نے جہانگیر ترین کی شوگر ملز سے مہنگی چینی خریدلی

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما جہانگیر ترین کی شوگر ملز سے 90 روپے فی کلو میں چینی خرید لی۔
ذرائع کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی طرف سےمقامی شوگر ملوں سے 40 میٹرک ٹن چینی کی خریداری کیلئے جاری ٹینڈر میں جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز نے سب سے کم بولی 90 روپے فی کلو فی دی تھی۔
یوٹیلٹی اسٹورز نے چینی 90 روپے فی کلو کے حساب سے خریدی جبکہ حکومت نے چینی کا ایکس مل ریٹ 80 روپے فی کلو مقرر کررکھا ہے، یوں یوٹیلٹی اسٹورز کو حکومت کے مقرر کردہ نرخ سے چینی 10 روپے فی کلو مہنگی ملی۔
یوٹیلیٹی اسٹورز حکام کا کہنا ہے جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز سے چینی خریدی ہے تاہم 40 ہزار ٹن چینی کا ٹینڈر ہے، کتنی مقدار میں اٹھائیں، دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔