بل گیٹس اور ملینڈا کی پہلی ملاقات 1980 کے اواخر میں ہوئی تھی۔فائل فوٹو
بل گیٹس اور ملینڈا کی پہلی ملاقات 1980 کے اواخر میں ہوئی تھی۔فائل فوٹو

 مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے بیوی کو طلاق دیدی

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس اور ملینڈا گیٹس نے27 سالہ رفاقت کے بعد ٹویٹرپرطلاق کا اعلان کر دیا۔ دونوں کی شادی 27 سال برقرار رہی۔

مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس اوران کی بیوی نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ تین بچوں کو پروان چڑھایا لیکن مزید اکٹھے نہیں چل سکتے، بہت سوچ بچارکے بعد شادی ختم کرنے کا فیصلہ کیا، دونوں بل ملینڈا فاؤنڈیشن میں مشترکہ کام جاری رکھیں گے۔ دونوں مشترکہ طورپرفلاحی تنظیم بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کا انتظام بھی سنبھالتے ہیں۔

بل گیٹس اور ملینڈا کی پہلی ملاقات 1980 کے اواخر میں ہوئی تھی جب میلنڈا نے بل گیٹس کی کمپنی مائیکروسافٹ میں ملازمت کا آغاز کیا، دونوں کی مشترکہ کمپنی مائیکرو سافٹ کے اثاثوں کی مالیت اربوں ڈالر ہے۔ امریکی بزنس مین بل گیٹس دنیا کے چوتھے امیر ترین آدمی ہیں۔