شرح سود میں اضافہ ممکن ہے جس کی وجہ بڑھتی ہوئی مہنگائی ہے۔فائل فوٹو
شرح سود میں اضافہ ممکن ہے جس کی وجہ بڑھتی ہوئی مہنگائی ہے۔فائل فوٹو

اسٹیٹ بینک کا ہفتے کے روز بینک کھلے رکھنے کا فیصلہ

پاکستان اسٹیٹ بینک کی جانب سے آٹھ مئی ہفتہ کے روز بینک کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ تمام بینکس 8 مئی بروزہفتہ کھلے رہیں گے، عیدتعطیلات کے باعث عوام کی سہولت کے لیے8 مئی کوبینک کھولنے کافیصلہ کیاگیا ۔ بینک صبح 9 سے دوپہر 2 بجے تک کھلیں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے عید الفطر پر10 سے 15 مئی تک چھٹیوں کی منظوری دی ہے۔وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت داخلہ نے چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق 10 سے 15 مئی تک عید کی چھٹیاں ہوں گی۔