کینیڈین،جرمن اورچینی سرمایہ کار پاکستان آرہے ہیں۔فائل فوٹو
کینیڈین،جرمن اورچینی سرمایہ کار پاکستان آرہے ہیں۔فائل فوٹو

دنیاکی کوئی طاقت سی پیک کو روک نہیں سکتی۔ عاصم سلیم باجوہ

چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ سی پیک ہمارا قومی پروجیکٹ ہے، یقین ہے سی پیک کودنیاکی کوئی طاقت روک نہیں سکتی، کچھ نئے پراجیکٹس کا آغاز کرنے میں چین دلچسپی رکھتا ہے جبکہ کینیڈین،جرمن اورچینی سرمایہ کار پاکستان آرہے ہیں ، تینوں ملک طبی آلات کی صنعت میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کراچی چیمبرآف کامرس میں خطاب کرتے ہوئے کہا آپ سے سیکھنے اور مشورے لینا آیاہوں، سی پیک ہمارا قومی پروجیکٹ ہے، پوری قوم سی پیک سے جڑی اوراس پر فخر کرتی ہے ، ملک 40 سال دہشت گردی میں گھرارہاانفراسٹرکچرمتاثراورجانی نقصان ہوا، دنیامیں کسی قسم کی بھی جنگ کے بعد تعمیر نو ہوتی ہے، 40سال جنگ لڑنے کے بعد اپنے بل بوتے پر آگے بڑھنے کیلئے پرعزم ہیں ، سب کافوکس ہے کہ سی پیک کوپایہ تکمیل تک پہچاناہے۔

عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ چین سے اقتصادی تعلقات بڑھانے کی خواہش رہی ہے،خواہش ابھی سے نہیں1952سے ہے، ہماری خواہش ہے چین سے روڈنیٹ ورک اور تجارت بڑھے۔ ملتان سکھرموٹروےاورہزارہ موٹروےمکمل ہوگئی ہے، تھرسمیت اندرون سندھ میں بہت سے منصوبےشروع ہوچکے ہیں، موٹروے بنائیں گے، جس سے پشاور کراچی کا سفرکم ہوجائے گا۔