فردوس عاشق اعوان کے خلاف ہراسانی، قتل کی دھمکیاں اور تشدد کرنے کی دفعات کا مقدمہ درج کیا جائے۔فائل فوٹو
فردوس عاشق اعوان کے خلاف ہراسانی، قتل کی دھمکیاں اور تشدد کرنے کی دفعات کا مقدمہ درج کیا جائے۔فائل فوٹو

ذلت مسلم لیگ ن کا مقدر بن چکی ہے۔قادر مندوخیل

این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں کامیاب قرار پانے والے اور پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قادر مندوخیل نے کہا کہ ذلت مسلم لیگ ن کا مقدر بن چکی ہے ، 6 مئی کو بھی پیپلزپارٹی ہی جیتے گی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق قادر مندوخیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن نے پہلے کوئی شکایت نہیں کی ، فیصلے کے بعد رات ڈھائی بجے چیخنا شروع کیا،محمد زبیرکے دس اعتراضات ہیں ، ایک جگہ ٹھہرتے ہی نہیں ۔

قادر مندوخیل نے کہا کہ سندھ حکومت نے کورونا کی وجہ سے الیکشن ملتوی کرنے کا کہا تھا، مسلم لیگ ن نے کہا کہ پیپلزپارٹی بھاگ رہی ہے جبکہ خود مریم نوازنے کورونا کی وجہ سے اپنا جلسہ منسوخ کیا۔پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن نے نک مکا کیا ہے۔