لاہور کے پوش علاقے میں برطانوی نژاد پاکستانی لڑکی قتل

لاہور کے پوش علاقے ڈیفنس فیز فائیو میں برطانوی نژاد پاکستانی لڑکی کو قتل کردیا گیا۔

نجی تی وی کے مطابق تھانہ ڈیفنس بی پولیس نے دو نامزد ملزمان سمیت چار افراد کے خلاف لڑکی کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔ مقتولہ کے چچا محمد نذیر نے ایف آئی آر میں بتایا کہ ماہرہ ذوالفقارکے والد لندن میں رہتے ہیں اور وہ لاہور میں اپنے دوستوں کے ساتھ رہتی تھی، مقدمے میں نامزد ملزمان مقتولہ ماہرہ ذوالفقار سے شادی کرنا چاہتے تھے، اسے اس کے دوستوں ظاہر جدون اور سعد امیر بٹ نے قتل کیا۔

ماہرہ ذوالفقارکے پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی گئی جس کے مطابق ماہرہ کی گردن کے نزدیک گولی لگی ہے اور جسم پر بھی زخم کے نشان پائے گئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.