ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔فائل فوٹو
ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔فائل فوٹو

پیپلزپارٹی کے مقامی رہنما کی گاڑی پرفائرنگ

کراچی۔ سُپرہائی وے پر پیپلزپارٹی کے مقامی رہنما کی گاڑی پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر دی،  فائرنگ کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، لالہ رحیم بلٹ پروف گاڑی میں سوار تھے۔  پولیس ذرائع کے مطابق کراچی سُپرہائی وے پر پیپلزپارٹی کے مقامی رہنما کی گاڑی پر نامعلوم ملزمان کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

لالا رحیم بلٹ پروف گاڑی میں سوار تھے۔ جس کے باعث فائرنگ کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ مقامی رہنما لالا رحیم کو تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے ہیں۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول اور دیگر شواہد اکٹھے کرلیے ہیں، ملزمان تک پہنچنے کیلئے ان شواہد کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔