دفاتر میں نصف حاضری کی شرط ختم، مکمل حاضری کی اجازت
دفاتر میں نصف حاضری کی شرط ختم، مکمل حاضری کی اجازت

8تا16مئی کاروبار اور تفریحی مقامات مکمل بند‘عملدرآمدکیلیے ٹیمیں تشکیل

اين سی او سی نے عيدالفطر کے حوالے سے اہم فيصلے کرليے۔ کرونا وبا کے باعث 8 سے 16 مئی تک ہر طرح کا کاروبار اور دکانیں بند رہیں گی، ہوٹل، تفريحی مقامات، پبلک پارکس اور شاپنگ مالز بھی بند ہوں گے۔
عيد پر کوئی سير سپاٹا نہيں ہوگا، باہر سے کھانے بھی نہيں مليں گے، وائرس کی تباہ کن لہر کے باعث چھوٹی عيد پر سب کچھ بند کرنے کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق 8 سے 16 مئی تک کوئی کاروبار ہوگا نہ دکانيں کھليں گی۔
اسد عمر کی زير صدارت نيشنل کمانڈ اينڈ اپريشن سينٹر کے اجلاس ميں اہم فيصلے کئے گئے، عید کے دوران ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی حکمت عملی طے کرلی گئی۔
اين سی او سی کے مطابق وفاقی، صوبائی اور ضلع سطح پر خصوصی ٹیمیں کرونا سے بچاؤ کيلئے احکامات پر عملدرآمد کرائیں گی، عيد چھٹيوں کے دوران ہر طرح کی کاروباری سرگرمياں، سياحتی و تفريحی مقامات، پبلک پارکس، شاپنگ مالز، ہوٹلز اور ریسٹورنٹس بند رہيں گے، پیٹرول پمپ، بیکری اور میڈیکل اسٹورز کو پابندی سے استثنیٰ ہوگا۔
کرونا کی وجہ سے پہاڑی علاقوں، شمالی علاقہ جات اور ساحل سمندر پر سی ویو بھی بند رکھے جائیں گے، البتہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے لوگوں کو عيد پر گھر واپس جانے کی اجازت ہوگی۔