کراچی،لاہور، کوئٹہ اور پشاور میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ہوں گے۔فائل فوٹو
کراچی،لاہور، کوئٹہ اور پشاور میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ہوں گے۔فائل فوٹو

سعودی عرب میں عید کب ہو گی؟فلکیاتی انجمن نے بتا دیا

سعودی عرب میں اس سال رمضان المبارک کے 30 روز مکمل ہونے کا امکان ہے ۔

سربراہ جدہ فلکیاتی انجمن نے پیشگوئی کی ہے کہ سعودی عرب میں عید کا چاند 12 مئی بروز بدھ کو نظر آنے کا امکان ہے اور اس طرح عید الفطر جمعرات 13 مئی کو متوقع ہے۔

سربراہ جدہ فلکیاتی انجمن کا کہنا ہے کہ منگل 11 مئی 29 رمضان کو کہیں بھی چاند نظر نہیں آئے گا البتہ سعودی عرب میں عید الفطر کا حتمی فیصلہ سپریم کورٹ کرے گی۔