بغیر انکوائری جج نکالنے کی مثال بن گئی تو کسی جج کو کسی بھی بنیاد پر برطرف کیا جا سکتا ہے ۔فائل فوٹو
بغیر انکوائری جج نکالنے کی مثال بن گئی تو کسی جج کو کسی بھی بنیاد پر برطرف کیا جا سکتا ہے ۔فائل فوٹو

جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا کیس سماعت کیلیے مقرر

سپریم کورٹ نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا کیس 17 مئی کو سماعت کیلیے مقررکردیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا کیس سماعت کیلیے مقرر کیاہے،جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ 17 مئی کو سماعت کرے گا ،جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے برطرفی کے حکم کے خلاف درخواست دائر کررکھی ہے ۔

خیال رہے کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو 11 اکتوبر 2018 کو خفیہ اداروں کے خلاف تقریرکرنے پر عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے ا±س وقت کے سینئر جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے 21 جولائی 2018 کو راولپنڈی بار میں خطاب کے دوران حساس اداروں پر عدالتی کام میں مداخلت کا الزام عائد کیا تھا۔