گزشتہ روزجب دکان پر پہنچا تو چارتالے ٹوٹے ہوئے تھے۔مالک،دکان۔فائل فوٹو
گزشتہ روزجب دکان پر پہنچا تو چارتالے ٹوٹے ہوئے تھے۔مالک،دکان۔فائل فوٹو

کلفٹن میں چوروں نے سونار کی دکان کا صفایا کردیا

کراچی کے پوش علاقے کلفٹن میں چوروں نے سونار کی دکان کا صفایا کردیا۔

پولیس کے مطابق واردات کا مقدمہ کلفٹن تھانے میں دکان کے مالک محمد آصف کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔

مدعی کے مطابق 3 مئی کو افطار سے قبل اپنی دکان بند کرکے گھر چلا گیا تھا، گزشتہ روزجب دکان پر پہنچا تو چارتالے ٹوٹے ہوئے تھے۔

مقدمے کے مطابق مدعی دکان پر تیار شدہ اور باکس میں رکھے زیورات فروخت کرتا ہے، دکان میں موجود 10 سے 12 کلو کے قریب سونے کے زیورات چوری ہوئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اندر جانے کا ایک ہی دروازہ ہے، اس دروازے پر تالے لگے ہوتے ہیں اور4 چوکیدار موجود ہوتے ہیں۔

پولیس کے مطابق واردات کئی گھنٹے کے بعد رپورٹ کی گئی ہے تاہم معاملے پر ہر پہلو سے تفتیش کر رہے ہیں۔