پیدائش سے قبل الٹراسائونڈ میں 7 بچوں کی نشاندہی ہوئی تھی۔فائل فوٹو
پیدائش سے قبل الٹراسائونڈ میں 7 بچوں کی نشاندہی ہوئی تھی۔فائل فوٹو

خاتون کے ہاں بیک وقت 9 بچوں کی پیدائش

غریب افریقی ملک مالی کی 25سالہ خاتون نے مراکش کے ایک ہسپتال میں 9 بچوں کو جنم  دیا جس پر ڈاکٹرز بھی حیران ہیں ۔

غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق خاتون کے ہاں 5 لڑکیوں اور4 لڑکوں کی ولادت مراکش کے ہسپتال میں ہوئی ہے۔

مالی حکومت کا بتانا ہے کہ 25 سال کی ماں اور تمام 9 بچے صحت مند ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیدائش سے قبل الٹراسائونڈ میں 7 بچوں کی نشاندہی ہوئی تھی۔

مراکشی وزارت صحت کے ترجمان راچید کودھاری نے کہا کہ انہیں ملک کے کسی ایک ہسپتال میں اس طرح کے واقعے کا کوئی علم نہیں۔