اگر اپوزیشن نہیں آنا چاہتی تو خود پارلیمنٹ ہاؤس جانے کیلیے تیار ہوں، صدر مملکت
اگر اپوزیشن نہیں آنا چاہتی تو خود پارلیمنٹ ہاؤس جانے کیلیے تیار ہوں، صدر مملکت

انتخابی اصلاحات: صدرمملکت نے اپوزیشن کو مشاورت کیلیے مدعو کرلیا

صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے انتخابی اصلاحات پر اپوزیشن کو مشاورت کیلئے ایوان صدر آنے کی دعوت دے دی۔
نجی ٹی وی سے بات چیت میں صدر مملکت کا کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات پر اپوزیشن کو مشاورت کیلئے ایوان صدر آنے کی دعوت دیتا ہوں، اگر اپوزیشن نہیں آنا چاہتی تو خود پارلیمنٹ ہاؤس جانے کیلئے تیار ہوں۔
انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات پر اصل فیصلہ پارلیمنٹ نے کرنا ہے، آرڈیننس اس لیے لایا جارہا ہے کیونکہ اگر الیکٹرانک ووٹنگ کی طرف جانا ہے تو اس کیلئے وقت کم ہے۔